
حکومت اور کاشتکاروں کے درمیان غلط فہمیوں کا تاثر درست نہیں ، گندم کے نام پر سیاست کی جارہی ہے‘ عاشق حسین کرمانی
پیر 21 اپریل 2025 22:56

(جاری ہے)
مریم نواز شریف کی حکومت نے ایک سال میں ساڑھے چھ لاکھ لوگوں کو کسان کارڈ کے ذریعے 52 ارب روپے دئیے جس میں سے 85 فیصد کھاد پر خرچ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ 2024 کی گندم کا فصل کے دوران کھاد کی قیمتیں گزشتہ سالوں کی نسبت نمایاں کم رہیں۔ وسیم اکرم پلس نے پانچ سال میں کسان کا دیوالیہ نکال دیا تھاموجودہ پنجاب حکومت نے آکر کسان کو سنبھالا ہے۔گرین ٹریکٹر، سولر پینلز، زرعی ان پٹ پر سبسڈی سے کسان خوشحال ہوا۔ حکومت پنجاب نے کاشتکاروں کے زرعی گریجویٹ بچوں کو انٹرن شپ مہیا کی۔ اسی طرح لائیو سٹاک کارڈ فراہم کئے جبکہ ایگری مال سروسز بھی فراہم کی جارہی ہیں۔ پنجاب میں 4 اور اگلے سال انشائاللہ 10 ایگریکلچر مال بننے جا رہے ہیں جوکہ ایک چھت کے نیچے تمام سروسز فراہم کریں گے۔میرا سوال ہے کہ پنجاب کے علاوہ پاکستان کے کس صوبے کی حکومت نے اپنے کاشتکار اور کسان کو خوشحال کرنے کے لیے کوئی پالیسی بنائی کسی صوبہ میں آپ کو ایگریکلچر کو ٹرانسفارم کرنے کی کوئی باقاعدہ پالیسی نظر نہیں آئے گی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ فوڈ ڈیپارٹمنٹ اور پاسکو ختم ہونے کے بعد ہم نے پالیسی دی تاکہ گندم کا ریٹ ریگولائز ہو۔ مارکیٹ میں گندم کی فری موومنٹ ہو، ہم نے پرائیویٹ سیکٹر کی فلور ملز کو کہا ہے کہ آپ آئیں اور گندم اٹھائیں۔ صرف یہی نہیں ہم نے فلور ملز کو پابند کیا کہ اپنے سٹاک کا 25 فیصد محفوظ کریں گے۔ اس کو وزیر اعلیٰ پنجاب روزانہ بنیادوں پر خود مانیٹر کررہی ہیں۔ یہ اللہ تعالیٰ کی ذات جانتی ہے کہ حکومت اور وزیراعلیٰ پنجاب کے دل میں کس حد تک کسانوں کا درد ہے اور کیا ویژن ہے۔ ہماری حکومت نے پنجاب کے کسان کو ایمپاور کرنے کے لیے الیکٹرانک ویئر ہاو ٴس بنائے جہاں پنجاب کے اندر کاشتکار اپنی گندم چار مہینے کے لیے سٹور کر سکتا ہے اور جب قیمت اچھے داموں پر ہو تو اس کو جا کر بیچ سکتا ہے۔ ای ڈبلیو آر کے ذریعے کسان اگر فوری نقد رقم چاہے تو رسید کو لے کر کسی بھی بینک سے جا کے رقم لے سکتا ہے۔رقم واپسی پر گندم اس کی ہوگی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم پرائیویٹ سیکٹر کو اتنا مضبوط اور طاقتور کرنا چاہتے ہیں کہ فوڈ ڈیپارٹمنٹ اور پاسکو کی کمی محسوس نہ ہو۔صوبائی وزیر زراعت عاشق کرمانی نے مزید کہا کہ اگر ہر جگہ سے گندم کی خریداری کا سلسلہ شروع ہوگا تو پرائس کنٹرول ہوگی۔ صوبائی وزیر زراعت کا کہنا تھا کہ ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کل ایگریکلچر کمیشن کے ساتھ گندم کے حوالے سے میٹنگ کرنے جا رہا ہے تاکہ مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جاسکے۔میں دیگر صوبوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ کہ ٓاپ نے سیاست کرنی ہے تو کسی اور چیز پر کریں ہمار ے لئے پنجاب کا کسان سب سے اہم ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کو کریڈٹ ملنا چاہیے کہ گنے کی قیمت پورے پنجاب کے اندر 400 سے ڈراپ نہیں ہوئی جبکہ گنے کی اوسط قیمت 450روپے رہی۔مزید قومی خبریں
-
پی آر آئی سکیم میں ایکسچینج کمپنیاں بھی شامل، ترسیلات زر میں 100فیصد اضافہ متوقع
-
بجلی یونٹ پر 7 روپے کمی کا ریلیف ختم ہوگیا
-
سندھ حکومت نے 2 روز کی عام تعطیل کا اعلان کردیا
-
پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ ’’مریم کی دستک ‘‘ منصوبے کے ذریعے سرکاری خدمات کے حصول میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،فیصل یوسف
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا ایرانی سفارتخانہ کادورہ، اسرائیلی جارحیت کی مذمت
-
بغیرلائسنس ادویات کی فروخت اور ممنوعہ ادویات کی فروخت کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو مجموعی طور پر 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی
-
وزیراعلیٰ کی خوشنودی کیلئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کیخلاف یکطرفہ اقدامات اٹھائے گئے : مسرت چیمہ
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پرخانیوال میں محرم الحرام پر مثالی انتظامات کئے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر
-
دین اسلام کے اسلامی سال کی ابتدا بھی قربانی سے ہے اور اختتام بھی قربانی سے،ثروت اعجاز قادری
-
چوہدری شجاعت حسین،چوہدری سالک حسین،طارق حسن و دیگر قائدین کا کراچی آمد پر بھرپور استقبال کیاجائے گا،ق لیگ کراچی
-
لاہور، سوشل میڈیا ایپ پر خریدار بن کر موبائل فونز، موٹر سائیکل ہتھیانے والا ملزم گرفتار
-
وزیراعلی مریم نواز کی ہدایات پر ایکوا کلچر سے متعلق جائزہ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.