روٹی ، نان ، پولٹری کی قیمتیں نو ٹیفکیشن کے مطابق رکھی جائیں، ڈپٹی کمشنر ز کو کمشنر کراچی کی ہدایت

ہیٹ ویو کیمپس پر تمام سہولتیں فراہم کی جائیں پولیو مہم کو نہایت کامیابی اور منظم انداز میں آرگنا ئر کیا جائے،سید حسن نقوی

پیر 21 اپریل 2025 20:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء)کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے گزشتہ روز کمشنر آفس میں ہفتہ واری جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کراچی کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت دی ہے کہ کمشنر کراچی کے نوٹیفکیشن کے مطابق روٹی،نان اور پولٹری کی قیمتیں قائم رکھی جائیں اور عوام کو بھر پور سہولت فراہم کی جائے انھوں نے کہا کہ آج سے 27اپریل تک جاری پولیو مہم کو بھر پور انداز میں کامیاب کیا جائے اور افسران اس مہم میں بذات خود حصہ لیں اور اپنے اپنے اضلاع میں دورے کر کے مہم کو چلانے میں پولیو ٹیم کی مدد کریں انھوں نے ہیٹ ویو کے لئے لگائے گئے 484 کیمپس کے سلسلے میں ایڈیشنل کمشنرون سید غلام مہدی شاہ کو ہدایت کی کہ ان کیمپوں میں ٹھنڈا پانی ضرورت سے زیادہ ہو اور جو 139 میڈیکل کیمپس لگائے گئے ہیں وہاں ہر قسم کی طبی سہولیات موجود ہوں اور ہر کیمپ پر میڈیکل اور دیگر اسٹاف موجود ہو انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ ان کیمپوں میں کراچی کی انتظامیہ کی جانب سے ہیٹ ویو کے آگاہی بینر لگائیں اور وہ اور AC حضرات کیمپوں کا دورہ کریں اے سی رابعہ سید ،AC ہاظم بھنگوار نے تفصیلی بریفنگ دی اور تمام ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے ارسال کردہ ہفتہ واری رپورٹ سے کمشنر کراچی کو آگاہی دی۔