کراچی آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ریحانہ روحی کا شعری مجموعہ "دنیا گزار دی گئی"کی تقریب

پیر 21 اپریل 2025 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2025ء) آرٹس کونسل پاکستان کراچی کے زیر اہتمام معروف شاعرہ ریحانہ روحی کا پانچواں شعری مجموعہ ’’دنیا گزار دی گئی‘‘کی تقریب رونمائی ہوئی۔ تقریب میں پروفیسر سحر انصاری نے صدارت کے فرائض انجام دئیے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہا کہ ریحانہ روحی ہمارے عہد کی نمائندہ شاعرہ ہے ان کی غزلیں عام ہیں اُردو کانفرنس میں یہ کتاب شائع ہونی تھی مگر ریحانہ لندن میں تھی۔

ریحانہ روحی آرٹس کونسل کے اچھے برے وقت میں ہمیشہ ساتھ رہی۔پروفیسر سحر انصاری نے کہا کہ ریحانہ روحی کی شاعری میں نہ صر ف لہجہ ہے بلکہ تیور بھی ہے ، ان کا نہ صرف مشاعروں میں بلکہ ادبی رسائل میں بھی ایک معتبر مقام ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ریحانہ روحی نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری یہ کتاب دنیا گزار دی گی میرے تخلیقی سفر کا پانچواں مجموعہ ہے ، آپ سب کی موجودگی میرے لئے باعث فخر ہے ، یہ محفل نہ صرف کتاب کی رونمائی کیلئے ہے بلکہ آپ سب سے ملنے اور محبتیں سمیٹنے کا خوبصورت موقع ہے ۔

تقریب میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ ، جنرل معین الدین حیدر، محمد اقبال لطیف، سہیل احمد،ثبین سیف ، ڈاکٹر عنبرین حسیب عنبر ،اختر سعیدی ، ناصرہ زبیری، طارق جمیل ،سلمان صدیقی اور ڈاکٹر افتخار ملک نے اظہار خیال کیا۔تقریب میں علمی و ادبیات شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ خالد معین نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔