Live Updates

ڈپٹی کمشنر کچھی جہانزیب بلوچ کاڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈھاڈر کا دور

پیر 21 اپریل 2025 22:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر کچھی جہانزیب بلوچ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈھاڈر کا اچانک دورہ کیا، انہوں نے سول ہسپتال کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا اورادویات کے سٹاک سے متعلق آگاہی حاصل کی۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر زاہد حسین، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر اویس مگسی ڈی ایس ایم عمران خجک سمیت دیگر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف بھی موجود تھا۔

(جاری ہے)

دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے حاضری رجسٹرڈ بھی چیک کیا اور عملے کے ساتھ ملاقات کی ، انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنا آپ کی اولین ذمہ داریوں کا حصہ ہے ،صوبائی حکومت عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے غیر معمولی بجٹ خرچ کر رہی ہے اس لیے ضروری ہے کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف حکومت بلوچستان کے صحت مند پروگرام کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ سرانجام دیں، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف اپنی ذمہ داریوں سے ہرگز روگردانی نہ کریں۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات