)وزیرِ خزانہ کی انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی ریجنل وائس پریزیڈنٹ محترمہ ہیلا شیخ روحو اور اُن کی ٹیم سے ملاقات

پیر 21 اپریل 2025 22:55

واشنگٹن ڈی سی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2025ء)وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی عالمی بنک/آئی ایم ایف کے موسم بہار کے اجلاس کے موقع پر انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC) کی ریجنل وائس پریزیڈنٹ محترمہ ہیلا شیخ روحو اور اُن کی ٹیم کے ساتھ ملاقات ہوئی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں نجی شعبے کی اصلاحات، توانائی کی منتقلی، مؤثر بلدیاتی مالیات اور مکمل روزگار جیسے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر بات چیت کی گئی۔ڈیورسیفائیڈ پیمنٹ رائٹس (DPR) پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ریکوڈک تانبے اور سونے کی کان کے منصوبے کے لیے 2.5 ارب ڈالر کی قرض فنانسنگ میں IFC کے قائدانہ کردار کو سراہا گیا۔وزیرِ خزانہ نے زور دیا کہ اس منصوبے کے فوائد مقامی آبادی تک بھی پہنچنے چاہئیں۔