
آئی اے ای اےاورپی اے ای سی کے تعاون سے خطے میں نیوکلیئر اور آئسوٹوپک تکنیکوں کا استعمال کرتے ہوئے کلائمیٹ سمارٹ ایگریکلچر کو ترویج دینے کے حوالے سے 10 روزہ ریجنل تربیتی کورس کا انعقاد
پیر 21 اپریل 2025 23:10
(جاری ہے)
اس موقع پر انہوں نے کہاکہ میں ریجنل ٹریننگ کورس کا حصہ بن کر بہت خوش ہوں، کمیشن کے چیئرمین کی حیثیت سے، دو ایریاز میرے دل کے بہت قریب ہی، ایک نیوکلیئر میڈیسن اور دوسرا زراعت۔
انہوں نے کہا کہ مجھے اس تربیتی کورس میں دنیا بھر کے سائنسدانوں کے ایک معزز اجتماع کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔ اگر ہم نے زراعت کے روایتی طریقے ترک نہ کیے تو ہماری آنے والی نسلیں اس کا خمیازہ بھگتیں گی۔ ڈاکٹر علی رضا نےکہا کہ موسمیاتی تبدیلیاں ہماری فصلوں اور ان کی پیداوار پر بہت زیادہ اثر ڈال رہی ہی، اگر ہم ڈرپ ایری گیشن جیسی زراعت کی جدید تکنیکوں کو اپنانے میں ناکام رہے اور روایتی طریقوں کو ختم نہ کیا تو تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان میں 2050 تک ہماری فصلوں کی پیداوار میں 50 فیصد تک کمی واقع ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ موسم بدل رہے ہیں اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے ہم نے حال ہی میں دارالحکومت میں بدترین ژالہ باری کا مشاہدہ کیا جس سے گاڑیوں اور املاک کو کافی نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ درخت بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور کاربن کے اخراج کو کم کر سکتے ہیں، آئی اے ای اے کے تعاون سے، ہم جوہری تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے تکنیکی تعاون کے کئی منصوبوں میں مصروف ہیں، یہ علاقائی تربیتی کورس اس سلسلے کا ایک اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے جوہری توانائی کی پیداوار میں پی اے ای سی کے نمایاں کردار کا بھی تذکرہ کیا، جس کی توثیق آئی اے ای اے نے موسمیاتی تبدیلی کو کم کرنے کے ایک مؤثر حل کے طور پر کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج تک پی اے ای سی کے چھ آپریشنل نیوکلیئر پاور پلانٹس نے قومی گرڈ کو 170 بلین یونٹس فراہم کیے ہیں۔ اگرچہ ان این پی پیز کی کل نصب صلاحیت صرف 7.7فیصد ہے لیکن انہوں نے سردیوں کے دوران انرجی مکس میں تمام ذرائع سے پیدا ہونے والی کل بجلی کا 25فیصد فراہم کیا۔ ڈاکٹر محمد زمان، جو آئی اے ای اے ویانا میں سیکشن ہیڈ برائے سوائل، واٹر مینجمنٹ اور کراپ نیوٹریشن پروگرام ہیں، نے خطرناک اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں ممالک کو فصلوں کی پیداوار میں 80فیصد سے 100فیصد تک اضافے کی ضرورت ہوگی۔ پاکستان میں اس تربیت کے انعقاد کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان سیم زدہ زمین کے حوالے سے کامیاب ملک ہے کیونکہ اس نے سیم زدہ زمینوں کے مسئلے سے بہت اچھی طرح نمٹا ہے۔ ڈاکٹر زمان نے کہاکہ درجہ حرارت میں اضافہ اور پانی کی کمی دنیا کے تمام ممالک کو درپیش چیلنج ہے۔ مائیکرو پلاسٹک کی آلودگی، جو تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ ہمارے ڈی این اے میں داخل ہو چکا ہے، ایک اور اہم مسئلہ ہے۔ ایسے تمام اہم مسائل اور ان کا تدارک علاقائی تربیتی کورس کا حصہ ہے۔ قبل ازیں این آئی اے بی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایم یوسف سلیم نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور حاضرین کو بتایا کہ 10 روزہ تربیتی کورس کے دوران پاکستان سمیت 21 ممالک کے 45 شرکاء کو تربیت دی جائے گی، ان میں سے 36 غیر ملکی اور 9 کا تعلق پاکستان سے ہے جبکہ آئی اے ای اے کے دو ماہرین بھی لیکچر دینے کے لیے تشریف لائے ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل ڈاکٹر غلام محمد علی نے اپنے خطاب میں پی اے آر سی اور نیشنل ایگریکلچر ریسرچ کونسل (این اے آر سی ) کی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔ آخر میں ڈاکٹر ایم اختر،ڈی سی ایس نیاب ،جو کہ اس تربیتی کورس کے ڈائریکٹر بھی ہی، نے اس تربیتی کورس کا تعارف پیش کیا، جو دارالحکومت میں ایک ہفتے تک جاری رہنے کے بعد نیاب ، فیصل آباد منتقل ہو جائے گا، جہاں یہ 2 مئی 2025 کو اختتام پذیر ہو گا۔مزید قومی خبریں
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.