ریکوڈک منصوبے کے فوائد مقامی آبادی تک بھی پہنچنے چاہئیں، وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

پیر 21 اپریل 2025 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2025ء) وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ ریکوڈک تانبے اور سونے کی کان کے منصوبے کے فوائد مقامی آبادی تک بھی پہنچنے چاہئیں۔ انہوں نے یہ بات پیرکوواشنگٹن ڈی سی میں عالمی بینک اورآئی ایم ایف کے موسم بہارکے اجلاس کے موقع پر انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی ریجنل وائس پریزیڈنٹ ہیلاچیخوروف اور اُن کی ٹیم کے ساتھ ملاقات میں کہی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں نجی شعبے کی اصلاحات، توانائی کی منتقلی، مؤثر بلدیاتی نظام، مالیات اور مکمل روزگار جیسے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر بات چیت کی گئی۔فریقین نے ڈیورسیفائیڈ پیمنٹ رائٹس پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا۔ وزیرخزانہ نے ریکوڈک تانبے اور سونے کی کان کے منصوبے کے لیے 2.5 ارب ڈالر کی قرض فنانسنگ میں انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے قائدانہ کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہاکہ اس منصوبے کے فوائد مقامی آبادی تک بھی پہنچنے چاہئیں ۔