معروف پاکستانی شیف ذاکر انتقال کر گئے

ذاکر قریشی کافی عرصہ سے گردوں کی بیماری میں مبتلا تھے

muhammad ali محمد علی منگل 22 اپریل 2025 00:10

معروف پاکستانی شیف ذاکر انتقال کر گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2025ء) معروف پاکستانی شیف ذاکر انتقال کر گئے، مرحوم کافی عرصہ سے گردوں کی بیماری میں مبتلا تھے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ اور مایہ ناز شیف ذاکر قریشی پیر کی شب کو کراچی میں انتقال کر گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شیف ذاکر قریشی گردوں کی بیماری میں مبتلا ہونے کے باعث کافی عرصے سے ڈائلسز کروا رہے تھے۔

(جاری ہے)

ذاکر قریشی علاج کے غرض سے امریکا بھی گئے تاہم بیماری کا علاج نہ ہونے کے باعث وہ پاکستان واپس آ گئے تھے۔ اہل خانہ کے مطابق ذاکر قریشی کی نماز جنازہ کل بروز منگل کو کراچی کے ضلع ملیر کے علاقے سعود آباد میں ادا کی جائے گی۔ یاد رہے کہ شیف ذاکر قریشی پاکستانی کھانوں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی کھانوں کے بھی ماہر تھے۔ انتقال کے وقت ان کی عمر 58 برس تھی۔
                                                                                                                             

متعلقہ عنوان :