وفاقی وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کو اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی کر ادی

محمد اورنگزیب کی عالمی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیوا سے ملاقات،وزیر خزانہ نے ایم ڈی آئی ایم ایف سے سٹاف سطح کے معاہدے پراظہار تشکر کیا

Faisal Alvi فیصل علوی منگل 22 اپریل 2025 10:44

وفاقی وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کو اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی ..
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22اپریل 2025)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کو اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی کر ادی،دورہ واشنگٹن کے دوران وفاقی وزیر خزانہ کی اہم ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ،وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیوا سے ملاقات کی،عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے موسم بہار اجلاس کی سائیڈلائن پر ہوئی اس ملاقات میں وزیر خزانہ نے سٹاف سطح کے معاہدے پراظہار تشکر کیا۔

وفاقی وزیر خزانہ نے حکومت پاکستان کی جانب سے ٹیکس، توانائی، نجکاری اور سرکاری اداروں میں کی جانے والی اصلاحات جاری رکھنے کی مکمل یقین دہانی کرائی اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے آئی ایم ایف سربراہ کو دورہ پاکستان کی دعوت کا بھی اعادہ کیا۔

(جاری ہے)

محمد اورنگزیب نے پائیدار معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا اور معدنیات کے شعبے میں امریکا کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف سربراہ کو حکومت پاکستان کی جانب سے کی جانے والی اصلاحات جاری رکھنے کی مکمل یقین دہانی کرائی۔وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے ٹیکس،توانائی، نجکاری، سرکاری اداروں،پنشن اورقرضوں کے انتظام کے شعبوں میں جاری اصلاحات کو اجاگر کیا جبکہ انہوں نے ورلڈ بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کی اہمیت پر بھی زور دیا۔وزیر خزانہ نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے آئی ایم ایف سربراہ کو دورہ پاکستان کی دعوت کا بھی اعادہ کیا۔

دریں اثناءوفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی بینک گروپ کے صدر اجے بانگا سے بھی ملاقات کی، ورلڈ بینک کے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کی اہمیت پر زور دیا۔ محمد اورنگزیب نے امریکی محکمہ خزانہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری رابرٹ کیپروتھ سے ملاقات کی جس میں انہوں نے پاکستان کی معاشی صورتحال سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر خزانہ نے امریکی کاروباری شخصیات اور رہنماوں سے بھی ظہرانے پر ملاقات کی، محمد اورنگزیب نے شرکاءکو پاکستان کے بہتر ہوتے معاشی اشاریوں بارے آگاہ کیا۔وزیر خزانہ نے امریکی کمپنی ڈیلوئٹ کی ٹیم سے ملاقات میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات، معدنیات کی تلاش اور مارکیٹنگ پر بریفنگ دی۔