نائیجیریا ، ٹرک کی ٹکرسے 5افراد ہلاک، 13 زخمی

منگل 22 اپریل 2025 14:21

ابوجا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2025ء) نائیجیریا کی شمالی ریاست گومبے میں بریک فیل ہونے سے تیز رفتار ٹرک لوگوں کے ہجوم سے ٹکرا گیا، جس سے 5افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق ریاست گومبے میں فیڈرل روڈ سیفٹی کور کے سیکٹر کمانڈر سیمسن کورا نےبتایا کہ اناج سے لدا ٹرک قصبے تاشن گونا میں تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو گیا اور ایسٹر کے لئے جمع ہونے والے افراد کے ہجوم سے ٹکرا گیا جس سے 5 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے ۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے بعدٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :