اگلے ماہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا متوقع دورہ سرگودھا،تیاریاں جاری

قینچی موڑ سے اسلام پورہ اوور ہیڈ برج تک سڑک کی تعمیر کے علاوہ سرکٹ ہائوس کے قریب شاہراہوں پر لائٹنگ اور رنگ و روغن کے کام تیزی سے جاری

منگل 22 اپریل 2025 15:59

اگلے ماہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا متوقع دورہ سرگودھا،تیاریاں جاری
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2025ء)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے اگلے ماہ متوقع دورہ سرگودھا کے لئے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی او پی ڈی کی تکمیل اور 47 پل فلائی اور کے نیچے سڑکوں کے ساتھ اندرون شہر سٹیلائٹ ٹان لاری اڈا روڈ کی تعمیر کے علاوہ سرکٹ ہاس کے قریب شاہراہوں پر لائننگ اور رنگ و روغن کا کام تیزی سے جاری ہیں۔

زرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے اگلے ماہ متوقع دورہ سرگودھا کے لئے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

جس میں ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سے محلقہ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی او پی ڈی کی تکمیل،47 پل فلائی اوور کے نیچے سڑکوں کی تعمیر اور سٹیلائٹ ٹان لاری اڈا روڈ پر قینچی موڑ سے اسلام پورہ اوور ہیڈ برج تک سڑک کی تعمیر کے علاوہ سرکٹ ہائوس کے قریب شاہراہوں پر لائٹنگ اور رنگ و روغن کے کام تیزی سے جاری ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ مریم نواز اپنے متوقع دورہ سرگودھا پر ان منصوبوں کا افتتاح کریں گئیں اور سیف سٹی پراجیکٹ کے لئے جاری کاموں سمیت مختلف امور کا جائزہ لیتے ہوئے سرگودھا میں سیوریج کے 25 سالہ منصوبہ اور واسا کے لئے گرانٹ کا اعلان کریں گئیں تاکہ سرگودھا میں سیوریج کے دیرینہ مسائل کو حل کیا جا سکے۔