ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کا انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز سٹی، کینٹ کے مختلف علاقوں میں پولیو ٹیمز کا معائنہ

منگل 22 اپریل 2025 16:52

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ثناءاللہ خان نے انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز سٹی اور کینٹ کے مختلف علاقوں میں پولیو ٹیمز کا معائنہ کیا۔ انہوں موبائل، ٹرانزٹ اور فکسڈ مقامات پر پولیو ورکرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ثناءاللہ خان نے اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر ایبٹ آباد زرک یار خان تورو و مانیٹرنگ ٹیمز کے ہمراہ سٹی ایریا، کینٹ، ٹانچی چوک و دیگر ایریا میں موبائل پولیو ٹیمز کی مانیٹرنگ کی، ریکارڈ کا معائنہ کیا، بچوں کی ویکسین کا جائزہ لیا اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔

اس موقع پر انہوں نے محکمہ ہیلتھ پی ای آئی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عاطف سعود کو پولیو ٹیمز کی کارکردگی کو مزید بہتر اور بچوں کی ویکسینیشن یقینی بنانے کی ہدایات کی۔ انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ اپنے 5 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تا کہ پولیو وائرس کے خاتمے میں مدد مل سکے۔