وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کی ترکیہ کے سفیر سے ملاقات، دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا

منگل 22 اپریل 2025 17:55

وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کی ترکیہ  کے سفیر سے ملاقات، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2025ء) وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے منگل کو پاکستان میں ترکیہ کے سفیر عرفان نزیر اوغلو سے ملاقات کی۔ ترجمان وزارت قانون وانصاف کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک کے مابین تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان کے دورہ ترکیہ پر بات چیت ہوئی۔دونوں فریقین نے قانونی شعبے میں تعاون، تربیتی پروگرامز اور باہمی روابط کے دیگر پہلوئوں پر بھی گفتگو کی۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سفیر کو متعلقہ تربیتی سرگرمیوں میں شرکت کی بھی دعوت دی۔

متعلقہ عنوان :