امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے جمعیت علمائے اسلام کے وفد کی ملاقات ،پروفیسر خورشید احمد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا

منگل 22 اپریل 2025 18:09

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے جمعیت علمائے اسلام کے وفد کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2025ء) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے جمعیت علمائے اسلام (س) کے وفد نے گزشتہ روز یہاں منصورہ میں ملاقات کی اور پروفیسر خورشید احمد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔وفد کی قیادت جمعیت علما ئے اسلام (س )کے راہنما مولانا عبدالحق ثانی نے کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مولانا یوسف شاہ ،سمیع الحق شیرپا ئوودیگر بھی موجود تھے ۔عبدالحق ثانی نے حافظ نعیم الرحمٰن سے پروفیسر خورشید احمد کے انتقال پر اظہار تعزیت کر تے ہوئے کہا کہ وہ امت مسلمہ کا سرمایہ تھے۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے مولانا عبدالحق الحق ثانی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔