سیالکوٹ، ڈکیتی کے دوران گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا، ہسپتال منتقل

منگل 22 اپریل 2025 18:36

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2025ء) سیالکوٹ میں ڈکیتی پر مزاحمت کے دوران گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق یہ افسوناک واقعہ سیالکوٹ میں ڈیفنس روڈ پر یتیم خانہ گرائونڈ کے نزدیک اس وقت پیش آیا جب 25 سالہ اسد علی ولد زاہد بٹ نامی شخص بینک سے پیسے لیکر بائیک پر واپس گھر جا رہا تھا کہ بائیک پر دو ڈکیت آئے اور انھوں نے پیسے چھیننے کی کوشش کی ، مزاحمت کے دوران ڈاکووں نے اسد کو ٹانگ پر گولی مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے جائے وقعہ پر پہنچ کر زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :