حکومت کی مثبت پالیسیوں سے عوام کو ریلیف ملنا شروع ہو گیا ہے،چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں

منگل 22 اپریل 2025 18:36

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2025ء) عوام مسلم لیگ ن کیساتھ تھے، ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے، کیونکہ ن لیگ ہی عوام کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی‘ پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عوامی اعتماد کھو چکی ہے،اب عوام پی ٹی آئی کا احتساب کرے گی۔ چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کہا کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں سے عوام کو ریلیف ملنا شروع ہو گیا ہے۔