ہٹ فلمیں دینے کے باوجود سوناکشی و شردھا کے مقام تک نہیں پہنچ سکی، نصرت بھروچا

منگل 22 اپریل 2025 23:16

ہٹ فلمیں دینے کے باوجود سوناکشی و شردھا کے مقام تک نہیں پہنچ سکی، نصرت ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2025ء)بالی ووڈ نامور اداکارہ نصرت بھروچا نے کہا ہے کہ ہٹ فلمیں دینے کے باوجود سوناکشی و شردھا کے مقام تک نہیں پہنچ سکی شوبھنکر مشرا کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہ مجھے نیپو کڈ کہلوانا بالکل پسند نہیں ہے کیونکہ میری اپنی ایک جدوجہد ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے انڈسٹری کو ہٹ فلمیں دی ہیں، اس کے باوجود جس مقام پر آج سوناکشی سنہا اور شردھا کپور کھڑی ہیں مجھے وہ مقام حاصل نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں ایسے ہدایت کار بھی ہیں جن سے شردھا اور سوناکشی رابطہ کر سکتی ہیں لیکن میں نہیں کر سکتی۔نصرت بھروچا نے کہا کہ سوناکشی اور شردھا کو والدین کے سپر سٹار ہونے کا فائدہ حاصل ہے، یہ دنوں اداکارائیں انڈسٹری کو جانتی ہیں اور انڈسٹری میں ان کے والدین کے دوست و احباب موجود ہیں، اسی لئے یہ اداکارائیں شہرت کے اونچے مقام پر پہنچ سکتی ہیں جہاں میں نہیں پہنچ سکتی۔

(جاری ہے)

نصرت بھروچا نے کہا ہے کہ سوناکشی اور شردھا وہ دروازے بھی کھٹکھٹا سکتی ہیں جن کا مجھے علم تک نہیں، اگر میں کسی ڈائریکٹر سے ملنا چاہتی ہوں تو مجھے اس کا نمبر کون دے گا مجھے ڈائریکٹر کا پتہ کہاں سے پوچھنا چاہیی یہ ایک بہت ہی پیچیدہ مسئلہ ہے، لیکن یہ ایک حقیقی مسئلہ ہے۔نصرت بھروچا نے کہا کہ مجھے آفرز مل رہی ہیں مگر یہ انڈسٹری میں رہنے کیلئے بہت کم کام ہیں۔

متعلقہ عنوان :