بلاول بھٹو زرداری کا تھانہ بولا خان کے قریب ٹریفک حادثہ پر افسوس کا اظہار

متعلقہ حکام حادثے کے زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنائیں،چیئرمین پیپلزپارٹی کی ہدایت

منگل 22 اپریل 2025 23:16

بلاول بھٹو زرداری کا تھانہ بولا خان کے قریب ٹریفک حادثہ پر افسوس کا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2025ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضلع جامشورو کے علاقہ تھانہ بولا خان کے قریب ٹریفک حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حادثے میں ضلع بدین کی اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے محنت کشوں کی قیمتی جانوں کا ضیاع باعثِ صدمہ ہے۔حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔انہوں نے ہدایت کی کہ متعلقہ حکام حادثے کے زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنائیں۔ضلع بدین کے متعلقہ ارکان اسمبلی، بلدیاتی نمائندے اور عہدیداران سوگوار خاندانوں کا دکھ بانٹیں، ہر ممکن مدد کریں۔