وزیرمملکت ڈاکٹر شذرہ منصب کی روانڈا کے وزیر خارجہ سے ملاقات، ماحولیاتی تبدیلی، سبز معیشت اور پائیدار ترقی پر تبادلہ خیال

منگل 22 اپریل 2025 23:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2025ء) وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی ڈاکٹرشذرہ منصب نے کہا ہے کہ پاکستان روانڈا کے ساتھ سبز معیشت کے شعبے میں شراکت داری کا خواہاں ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی وفود کے تبادلے اہمیت کے حامل ہیں ۔ ڈاکٹر شذرہ منصب سے روانڈا کے وزیر خارجہ اولیور جے پی ندوہنگیریحے سے ملاقات کی جس میں ماحولیاتی تبدیلی، سبز معیشت اور پائیدار ترقی جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈاکٹر شیزرا نے کہا کہ پاکستان روانڈا کے ساتھ سبز معیشت کے شعبے میں شراکت داری کا خواہاں ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے عوامی روابط کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی فٹبال، سرجیکل آلات اور دواسازی کے شعبوں میں برآمدات بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ صرف حکومتوں کی نہیں بلکہ ایک عالمی ترجیح ہے، اور اس مقصد کے لیے عالمی تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر شیزرا نے روانڈا کی پالیسیوں کو قابل تقلید قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دس ارب درخت سونامی جیسے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ماحولیاتی انصاف کے لیے قانون سازی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے پرعزم ہے، جبکہ ریچارج پاکستان جیسے منصوبے موسمیاتی موافقت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پلاسٹک پر پابندی جیسے اقدامات کاروباری طبقے کی مزاحمت کے باوجود لاگو کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ملک 2008 سے پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد کیے ہوئے ہے، اور کیگالی کو مکمل طور پر پائیدار اور کاربن فری شہر میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے گرین انفراسٹرکچر اور الیکٹرک ٹرانسپورٹ کو روانڈا کی کامیاب مثالیں قرار دیا۔دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور روانڈا مشترکہ ماحولیاتی اہداف کے حصول کے لیے پٴْرعزم ہیں، اور تکنیکی تعاون کے فروغ و سبز ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کیے جائیں گے۔