قلات ،روٹی کی وزن بڑھانے اور نئی قیمتیں مقرر کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں، عوامی حلقے

منگل 22 اپریل 2025 21:20

]قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2025ء) قلات میں روٹی کی وزن بڑھانے اور نئی قیمتیں مقرر کرنے کے احکامات جاری کئے جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکیں، تفصیلات کے مطابق آٹا سستا ہونے کے بعد صوبے دارالحکومت کوئٹہ سمیت ضلع مستونگ و دیگر شہروں میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے روٹی کی قیمتیں کم کرکے نئے نرخنامے جاری کر دیئے گئے جس سے عوام کو ریلیف مل گئی مگر قلات میں پرانی ریٹ میں تندور پر روٹی کی فروخت جاری ہے کوئٹہ میں ڈپٹی کمشنر کے جاری حکمنامے کے مطابق 360 گرام روٹی کی قیمت 30 روپے مقرر کردی گئی ہے اور مستونگ میں 300 گرام فی روٹی 30 روپے کردی گئی ہے لیکن قلات میں اب تک عملی اقدامات نہیں اٹھائے جارہے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر قلات اسسٹنٹ کمشنر قلات فوڈ اتھارٹی و دیگر زمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ قلات میں بھی روٹی کی قیمتیں کم کرنے کے فوری احکامات جاری کئے جائے اگر فی روٹی کی قیمت 30 روپے برقرار رکھ کر وزن میں اضافے کے احکامات جاری کئے جائے اور بعد ازاں نرخنامے اور وزن کی بیکنگ بھی جاری رکھی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکیں

متعلقہ عنوان :