رحیم یارخان بگا چوک کے قریب آئل ایجنسی کو آگ لگ گئی، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ پر آگ پر قابو پا لیا

منگل 22 اپریل 2025 21:30

صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2025ء) کچہ صادق آباد روڈ،رحیم یارخان بگا چوک کے قریب آئل ایجنسی کو آگ لگ گئی ،کال موصول ہوتے ہی ریسکیوٹیمیں موقع پرپہنچیں اور آگ پر قابو پا لیا۔ ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نے آئل ایجنسی میں آتشزدگی کے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر عبد الحنان خان سے حادثہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

ملک حبیب پیٹرولیم ایجنسی کو 12 اپریل کو سیل کرکے مالک کے خلاف اندراج مقدمہ کا استغاثہ مقامی تھانے بھجوا دیا گیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر خرم پرویز کی ہدایت پر ضلع بھر میں غیر قانونی آئل ایجنسیز اور ایل پی جی فلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں ۔ متعدد آئل ایجنسیز اور ایل پی جی شاپس کو سیل کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر عبد الحنان خان نے بتایا ک سیل ہونے کے باوجود آئل ایجنسیز کس کی اجازت سے دوبارہ کاروبار کر رہی ہیں اس کا جائزہ لیا جائے گا ۔