Live Updates

سوئی نادرن گیس ڈسٹری بیوشن آفس میں ایچ ایس ای ہفت روزہ تقریبات اختتام پذیر

منگل 22 اپریل 2025 22:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2025ء) سوئی نادرن گیس ڈسٹری بیوشن آفس میں ایچ ایس ای ہفت روزہ تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں۔چیف انجنیئر بنیامین شاہد کی آخری روز بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہفت روزہ تقریبات منانے کا مقصد ہم سب کی اور ورکرز کی حفاظت اور ان کی زند گیوں کو محفوظ بنانا ہے ،ہر فرد کو کم سے کم ایک پودا ضرور لگانا چاہیے دنیا بھر میں صحت سیفٹی اور ماحولیات سے آگاہی کی وجہ سے بڑے بڑے حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں بھی ہر ادارے کو ایچ ایس ای سیمینارز کی آگاہی سے بہت سارے حادثات سے بچا گیا ہے،گیس کی معمولی لیکج نہ صرف حادثات کا باعث بنتی ہے بلکہ پوری دنیا کا ٹمپریچر بڑھانے میں بھی مدد کرتی ہے۔ محکمہ سوئی گیس نے PFP جیسے اقدامات کیے ہیں جو صرف شروعات ہیں آج ہم سب نے عہد کرنا ہے کہ PPE کا لازمی استعمال کریں گے اسے سوچ کلچر کو عادت بنائیں گے ہر کام میں SOP's کے مطابق کریں گے ۔تقریب میں ڈپٹی چیف انجنیئر آصف شمیم ٖ ڈپٹی چیف ایڈمن عثمان کریم بیگ، سی بی اے یونین کے برانچ سیکرٹری مرزا ندیم بیگ،محمد عمران خان، ٖ سید کاشف شاہ ٖ ارشد امین آفریدی و دیگر افسران نے اعلی کال کردگی دکھانے والے ورکرز اور افسران میں انعامات تقسیم کئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات