
وفاقی وزیر تجارت جان کمال خان کی زمبابوے کے 45ویں یومِ آزادی کے موقع پر منعقدہ پُروقار تقریب میں شرکت
منگل 22 اپریل 2025 23:50
(جاری ہے)
انہوں نے پاکستان کی ’’لُک افریقہ پالیسی‘‘ کے تحت کی جانے والی کوششوں کا ذکر کیا، جن میں اپریل 2025 میں منعقدہ ہیلتھ، انجینئرنگ اور منرل شو شامل ہے، جس میں 270 سے زائد افریقی مندوبین نے شرکت کی۔
اسی سلسلے میں اگلی پاکستان-افریقہ ٹریڈ ڈیولپمنٹ کانفرنس اور سنگل کنٹری ایگزیبیشن 15 تا 17 مئی 2025 کو ایتھوپیا میں منعقد کی جائے گی۔ تقریب سے خطاب میں پاکستان میں زمبابوے کے سفیر ٹائٹس میہلسوا جوناتھن ابو باسوٹو نے کہا کہ پاکستان کی دوستی اور تعاون پر ہم پوری پاکستانی قوم اور حکومت کے شکر گزار ہیں ۔ انہوں نے پاکستانی سرمایہ کاروں کو زمبابوے کی ’’جی اکانومی سیکٹرز‘‘ جیسے زراعت، کان کنی، صنعت، سیاحت اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ میں مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔انہوں نے بتایا کہ زمبابوے کی معیشت سے جڑنے کے لیے کئی بین الاقوامی پلیٹ فارمز دستیاب ہیں، جن میں اپریل میں زمبابوے انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر، جولائی میں مائننگ، انجینئرنگ اور ٹرانسپورٹ ایکسپو، مارچ اور ستمبر میں سانگانائی/ہلانگانائی ورلڈ ٹورازم ایکسپو، اور اگست میں ماپوٹو افریقہ ٹور شو شامل ہیں۔ یہ تقریبات عموماً اعلیٰ سطحی کاروباری کانفرنسز کی میزبانی کرتی ہیں، جن میں زمبابوے کے نائب صدر، وزیر خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنر شرکت کرتے ہیں۔سفیر باسوٹو نے صدر منانگاگوا کی قیادت میں زمبابوے کی ’’پالیسی آف انگیجمنٹ اینڈ ری-انگیجمنٹ‘‘ کو بھی اجاگر کیا، جو عالمی سطح پر امن، خوشحالی اور مؤثر شراکت داری کی خواہاں ہے۔ تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے، مہمانِ خصوصی کو یادگاری تحفے پیش کیے گئے، کیک کاٹنے کی تقریب، اور عشائیہ بھی دیا گیا، جس میں سفارت کاروں، سرکاری حکام اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
-
مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور سینئرسیاستدان بیگم تہمینہ دولتانہ علیل
-
شادی جوا ء ہے، جلد بازی میں فیصلہ نہیں کرنا چاہتی‘مہوش حیات
-
ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران 38 افراد جاں بحق ہوئے ‘ این ڈی ایم اے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.