
مانسہرہ، تھانہ بالاکوٹ پولیس کی فوری کارروائی میں کم عمر لڑکی کو ہراساں کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
بدھ 23 اپریل 2025 11:52
(جاری ہے)
مانسہرہ پولیس کے مطابق لوہار بانڈہ کی رہائشی خاتون نے ایس پی سرکل بالاکوٹ جہانزیب خان کے دفتر میں تحریری درخواست جمع کروائی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ لوہار بانڈہ بغلیان کے رہائشی دو افراد شوکت اور خاورنے اس کی جوان سالہ بیٹی مسمات (ک) کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی، اسے جسمانی طور پر ہراساں کیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے فوری نوٹس لیا اور مقدمہ درج کرنے کے ساتھ ساتھ نامزد ملزمان کی فوری گرفتاری کے سخت احکامات جاری کئے۔ ایس پی بالاکوٹ جہانزیب خان اور ڈی ایس پی بالاکوٹ صداقت نثار کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بالاکوٹ فہد شاہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان شوکت اور خاور کو گرفتار کر لیا۔ واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے۔مزید قومی خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا جہلم میں سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرتے ہوئے ریلے میں بہہ جانے والے پولیس کانسٹیبل حیدر علی کی قربانی کو خراج عقیدت
-
بی آئی ایس پی کے نام پر فراڈ کرنے والے 3 ملزمان گرفتار
-
کراچی، کروڑوں کی چوری کا ڈراپ سین، مدعی خود ملوث نکلا
-
ٹڈاپ کیسز: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سمیت تمام ملزمان بری
-
لواری ٹنل کا نارتھ پیکج دسمبر میں مکمل ہوگا، ڈی آئی خان سی پیک روٹ کے ناقص حصے کی تعمیر و مرمت سے متعلق اقدامات کئے جائیں گے، وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعظم میرٹ پر بھرتیوں کے لیے پرعزم ہیں، وفاقی وزیر قانون و انصا ف اعظم نذیر تارڑ
-
گوادر سے عمان تک فیری سروس شروع کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
-
چیچہ وطنی،18سال سے روپوش اقدام قتل کا اشتہاری ملزم گرفتار
-
محکمہ موسمیات نے پی ڈی ایم اے کے چکوال میں کلاوڈ برسٹ کے بیان کو مسترد کردیا
-
ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت میں بہتری، سروسز ہسپتال میں زیر علاج
-
ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق
-
گھریلو ناچاقی پرداماد کی فائرنگ سے ساس اور سالی شدید زخمی،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.