بھارت ،اترپردیش میں فلسطین کے حق میں پوسٹروں پر سات مسلمان گرفتار

بدھ 23 اپریل 2025 12:04

لکھنو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2025ء) بھارتی ریاست اترپردیش کے شہرسنبھل میں دکانوں کی دیواروں پر''غزہ کو آزادکرو، فلسطین کو آزادکرو'' کے پیغامات والے پوسٹرلگانے پر سات مسلمانوں کو گرفتار کیا گیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق چند روز قبل منظر عام پر آنے والے ان پوسٹروں میں مسلمانوں سے اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی بھی اپیل کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

بنیاتھر کے ایس ایچ او رامویر سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے جانچ شروع کردی ہے اور سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج کی بنیاد پر سات افراد کی شناخت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ ان دکانوں کے مالکان سے بھی معلومات لی گئیں جن کی دیواروں پر پوسٹر لگے تھے۔انہوں نے کہا کہ گرفتار افراد کی شناخت عاصم، سیف علی، رئیس، مطلوب، فردین، ارمان اور ارباز کے طور پر ہوئی ہے۔