امریکی وزیردفاع کی لیکس کے بارے میں نئی تفصیلات،ریپبلکن کا پیٹ ہیگستھ کی برطرفی کا مطالبہ

بدھ 23 اپریل 2025 12:48

امریکی وزیردفاع کی لیکس کے بارے میں نئی تفصیلات،ریپبلکن کا پیٹ ہیگستھ ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)امریکی جنگی طیاروں نے گزشتہ ماہ یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کے خلاف فضائی حملے شروع کرنے سے چند منٹ قبل امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے اس آپریشن کے بارے میں تفصیلی معلومات سیکرٹری دفاع پیٹ ہیگستھ کو بھیجنے کے لیے امریکی حکومت کے ایک محفوظ نظام کا استعمال کیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق کوریلا نے جو مواد بھیجا ہے اس میں امریکی لڑاکا طیاروں کے ٹیک آف کے اوقات اور ان کے اہداف پر پہنچنے کے اوقات کے بارے میں تفصیلات شامل ہیں۔ ایسی تفصیلات جو افشا ہونے کی صورت میں ان جنگی طیاروں کے پائلٹوں کو سنگین خطرے میں ڈال سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :