پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا، سب کو مل کر ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا: نوازشریف

شہباز شریف اور مریم نواز بہترین کام کررہے ہیں، پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان اس مقام تک پہنچا، صدرن لیگ کی میڈیا سے گفتگو

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی بدھ 23 اپریل 2025 12:57

پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا، سب کو مل کر ترقی میں اپنا  کردار ادا کرنا ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل2025ء) مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا ہے۔ سب کو مل کر پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کرنا ہوگا، لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف بہترین کام کررہے ہیں، شہباز شریف نے گرتی معیشت کو سہارا دیا، مریم نواز نے پنجاب کو ترقی کی نئی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سب کام میرٹ پر ہو رہے ہیں، مریم نواز پنجاب میں کوئی بھی کام میرٹ کے خلاف نہیں کر رہیں، قائد ن لیگ کا کہنا تھا کہ مریم نواز پنجاب میں کوئی بھی کام میرٹ کے خلاف نہیں کر رہیں، لاہور کی بحالی کے لیے بہت سے منصوبے چل رہے ہیں، لاہور کو اصلی حالت میں بحال کریں گے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز شہبازشریف کا ہاتھ بٹا رہی ہیں، شہباز شریف اور مریم نواز بہترین کام کررہے ہیں، پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان اس مقام تک پہنچا، پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے ہم نے بچایا، قومی ائیرلائن بند کروانے والے کےخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پاکستان کو اوپر لے جانے کی کوشش کی تو ہمارا راستہ روکا گیا، پاکستان موجودہ حالات کا شکار غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہوا۔