ڈویژنل انتظامیہ پبلک سروس ڈیلیوری میں بہتری اور پرائس کنٹرول کیلئے پرعزم ہے،کمشنر مریم خان

بدھ 23 اپریل 2025 14:43

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2025ء) کمشنر مریم خان کی زیر صدارت ڈویژنل انتظامیہ کا پبلک سروس ڈیلیوری میں بہتری اور پرائس کنٹرول کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن عامر رضا،اے سی جی جاوید خان جبکہ ڈپٹی کمشنرز جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،اے ڈی سی جی چنیوٹ نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

(جاری ہے)

کمشنر مریم خان نے ڈپٹی کمشنرز کو تجاوزات کیخلاف آپریشن،پرائس کنٹرول سرگرمیاں تیز کرنے اور کے پی آئیز کے مقررہ ٹارگٹس ہر صورت حاصل کرنے کے احکامات دیئے۔ انہوں نے جاری انسداد پولیو مہم کے اہداف حاصل کرنے بارے بھی بریفنگ لی۔انہوں نے کہا کہ اشیاء کی نوٹیفائڈ ریٹس پر فروخت یقینی بنانے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں نکلیں جبکہ ہیٹ ویو سے بچاؤ بارے کیمپس کو فنکشنل نظر آنا چاہیئے۔کمشنر نے کہا کہ اداروں سے متعلق شہریوں کے مسائل کی جانچ کیلئے جلد اضلاع میں کھلی کچہریوں کا آغاز کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :