
جنرل ہسپتال ، پولیو ویکسی نیشن کیلئے 7ٹیمیں تشکیل، پروفیسر الفرید ظفر نے بچوں کو قطرے پلائے
گزشتہ ایک ہفتے میں شعبہ حادثات میں25671 مریضو ں کا مفت علاج ہوا پرنسپل کی ڈپٹی چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کو دن میں دو مرتبہ ایمرجنسی کا دورہ کرنے کی ہدایت
بدھ 23 اپریل 2025 18:38
(جاری ہے)
پروفیسر الفرید ظفر نے ڈپٹی چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر دن میں دو مرتبہ شعبہ ایمرجنسی کا راؤنڈ کیا کریں اور اُس کی رپورٹ ایم ایس کو بھجوائیں تاکہ ہسپتال مسائل کا فوری تدارک کیا جا سکے۔
ایم ایس پروفیسر فریاد حسین ،ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر یحی سلطان ،ڈپٹی چیف نرسنگ سپرنڈنٹنڈنٹ فضیلت لعل ، ڈاکٹر انعم بتول ، ڈاکٹر جنید امجد، ڈاکٹر عبدالعزیز سمیت ڈاکٹرز،نرسز موجود تھے ۔ ایم ایس پروفیسر فریاد حسین نے پرنسپل کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شعبہ حادثات میں 25671مریضوں کو بغیر پرچی فیس علاج معالجے کی سہولیات مفت فراہم کی گئی ہیں نیز پولیو مہم کے پہلے تین روز میںہسپتال میں1299بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے بھی پلائے گئے جبکہ شہریوں کی سہولت کے لئے ایل جی ایچ میں پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کیلئی7کاؤنٹرز بھی موجود ہیں ۔ پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ پولیو مہم ابھی مزید چار دن جاری رہے گی لہذ ا والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے 5سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کو یقینی بنائیں تاکہ کوئی بچہ اس ویکسین سے محروم نہ رہے اور نو نہالوں کو مستقل معذوری سے بچایا جا سکے تاکہ صحت مند معاشرہ تشکیل پاسکے۔اُنہوں نے کہاکہ پولیو سے معذور ہونے والے بچے نہ صرف مذکورہ خاندان کے لئے بہت بڑا صدمہ اور معاشی مسائل کا سبب ہوتے ہیں،یہ افراد ملک کی تعمیر و ترقی اور اپنے خاندان کی بھی مدد نہیں کر پاتے بلکہ یہ خود بھی دوسروں پر انحصار کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔ پروفیسر الفرید ظفر نے مزید کہا کہ والدین کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ نومولود بچوں کے پہلے حق کے طور پر انہیں پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں کیونکہ اُن کی صحت کے تحفظ کے لئے والدین کی جانب سے یہ اُن کے لئے پہلا تحفہ ہوگا۔ مزید برآں پروفیسر الفرید ظفر نے ایمرجنسی کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور مریضوں کی خیریت سمیت ہسپتال میں دی جانے والی طبی سہولیات بارے استفسار کیا ۔اس موقع پر انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ مریضوں کو بہترین سے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور دستیاب وسائل سے اُن کیلئے مزید آسانیاں پید ا کی جائیں ۔مزید قومی خبریں
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
-
مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور سینئرسیاستدان بیگم تہمینہ دولتانہ علیل
-
شادی جوا ء ہے، جلد بازی میں فیصلہ نہیں کرنا چاہتی‘مہوش حیات
-
ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران 38 افراد جاں بحق ہوئے ‘ این ڈی ایم اے
-
ملک کے پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کیلئے 7 منصوبوں کی منظوری دیدی گئی
-
خیبرپختونخوا،فنڈزکی عدم ادائیگی سے ضم اضلاع کے آؤٹ سورس اسپتالوں کی بندش کا خدشہ
-
پاکستان میں نشے میں مبتلا افراد کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.