راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، 22 ملزمان گرفتار

بدھ 23 اپریل 2025 23:02

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2025ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں، کے خلاف کاروائی میں 22 ملزمان گرفتار کر کے 7کلو سے زائد چرس، 21 بوتل، 22 لیٹر شراب اور اسلحہ مع ایمونیشن برآمد کر لیا تھانہ چکلالہ پولیس نے عادل سے 1 کلو 480 گرام چرس، تھانہ روات پولیس نے احمد شیراز سے 1 کلو 474 گرام چرس، ارسلان سے 550 گرام چرس، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے عمیر سی1کلو 150 گرام چرس، اشتیاق سے 570 گرام چرس، تھانہ ریس کورس پولیس نے شیر علی سے 520 گرام چرس، تھانہ جاتلی پولیس نے امتیاز سے 520 گرام چرس، تھانہ دھمیال پولیس نے ظریف سے 560 گرام چرس، شاہنواز سے 530 گرام چرس، تھانہ دھمیال پولیس نے اٴْسامہ سی21بوتل شراب، تھانہ وارث خان پولیس نے سجاول طارق سے 12 لیٹر شراب، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے عرفان سے 10 لیٹر شراب، تھانہ وارث خان پولیس نے زین سے 1 پستول 30 بور، تھانہ بنی پولیس نے وقاص سے 1 پستول 30 بور، عادل شکیل سے 1 پستول 30 بور، تھانہ صادق آباد پولیس نے نعمان سے 1 پستول 30 بور، تھانہ نصیرآباد پولیس نے خان زیب سے 1 پستول 30 بور، فلک نیاز سے 1 پستول 30 بور، حمزہ سے 1 پستول 30 بور، تھانہ دھمیال پولیس نے احمد افضل سے 1 رائفل 12 بور، تھانہ روات پولیس نے فرخ سے 1 پستول 30 بور، تھانہ کہوٹہ پولیس نے سلیمان سے 1 پستول 30 بور برآمد کر لیا۔