لاہورسمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و خشک رہنے کا امکان

بدھ 23 اپریل 2025 23:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2025ء) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم بنیادی طور پر گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔دوپہر کے وقت جنوبی علاقوں میں گردو غبار اٹھانیوالی تیز ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع موسم گرم اور خشک رہا جبکہ دوپہر کے وقت جنوبی اضلاع میں گرد و غبار اٹھانے والی تیز ہوائیں چلتی رہیں۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 21 اور زیادہ سے زیادہ 38 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 11رہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 68 فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کولٹی انڈیکس غازی روڈ پر144،ایوی گرین 96,ذکی فارمز 84،پاور زون 80،سید مراتب علی روڈ 74 اور ڈائمنڈ پینٹس پر 70 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :