راولپنڈی سے 9منشیات سپلائرگرفتار

ملزمان سے 7کلو سے زائد چرس برآمد،مقدمات درج

بدھ 23 اپریل 2025 23:14

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)راولپنڈی پولیس نے منشیات سپلائرز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئی9ملزمان گرفتارکرکی7کلو سے زائد چرس برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چکلالہ پولیس نے ملزم عادل سی1کلو480گرام چرس، روات پولیس نے ملزم احمدشیراز سی1کلو474گرام چرس، ملزم ارسلان سی550گرام چرس، ٹیکسلا پولیس نے ملزم عمیر سی1کلو150گرام چرس، ملزم اشتیاق سی570گرام چرس، ریس کورس پولیس نے ملزم شیر علی سی520گرام چرس، جاتلی پولیس نے ملزم امتیاز سی520گرام چرس، دھمیال پولیس نے ملزم ظریف سی560گرام چرس، ملزم شاہنواز سی530گرام چرس برآمد کی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

سی پی او سید خالدہمدانی نے کہاکہ منشیات کے ناسور کا خاتمہ اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام اقدامات کیے جارہے ہیں۔