لیسکو چیف رمضان بٹ کے احکامات کی روشنی میں اوکاڑہ میں کھلی کچہری کا انعقاد

بدھ 23 اپریل 2025 23:26

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2025ء) وزارت توانائی اورلیسکو چیف رمضان بٹ کے احکامات کی روشنی میں لیسکو آفس اوکاڑہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔ایس۔ای قربان شاہ نے ایکسین میاں طارق بشیر اور رانا عرفان کے ہمراہ سائیلین کے مسائل سن کر موقع پر احکامات صادر کئیے ۔ ایس۔

(جاری ہے)

ای قربان شاہ نے ایکسین میاں طارق بشیر، رانا عرفان،مجاہد چھچھر اور دیگر افسران کے ہمراہ کھلی کچہری میں آنے والے سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات صادر کئیے ۔

قربان شاہ کا کہنا تھا لیسکو چیف رمضان بٹ کے ویژن کی روشنی میں لیسکو صارفین کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئیے جائیں گے۔ محکمہ میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں، نااہل کام چور اور کرپٹ اہلکاروں کو کسی صورت معافی نہیں ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔\378

متعلقہ عنوان :