لیسکو نے سولرسسٹمزکیلئے اے ایم آئی بائی ڈائریکشنل میٹرزکی قیمت میں کمی کردی

10 ہزار روپے کی نمایاں کمی کر دی ،میٹرز کی نئی قیمت 42 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے

بدھ 23 اپریل 2025 23:30

لیسکو نے سولرسسٹمزکیلئے اے ایم آئی بائی ڈائریکشنل میٹرزکی قیمت میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے سولر سسٹمز میں استعمال ہونے والے اے ایم آئی بائی ڈائریکشنل میٹرز کی قیمت میں 10 ہزار روپے کی نمایاں کمی کر دی ،میٹرز کی نئی قیمت 42 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اس سے قبل لیسکو صارفین کو ان میٹرز کے لیے 52 ہزار روپے کے ڈیمانڈ نوٹس جاری کر رہا تھا، نئی قیمت میں اسٹورز سے متعلقہ دیگر چارجز بھی شامل ہیں۔

لیسکو نے گزشتہ سال نومبر میں گرین بائی ڈائریکشنل میٹرز پر پابندی عائد کر دی تھی جس کے بعد سے صارفین کو اے ایم آئی میٹرز کے لیے ڈیمانڈ نوٹس جاری کیے جا رہے تھے۔ماہرین کے مطابق یہ قیمت میں کمی سولر صارفین کے لیے کسی قدر ریلیف فراہم کرے گی، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ملک میں توانائی بحران اور مہنگائی سے صارفین پہلے ہی متاثر ہیں۔

متعلقہ عنوان :