سندھ طاس معاہدے کو بھارت کی طرف سے جلدبازی میں اور اسکے نتائج کی پرواہ کیے بغیر معطل کرنا آبی جنگ کے مترادف ہے،سردار اویس احمد خان لغاری

بدھ 23 اپریل 2025 23:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2025ء) وفاقی وزیر پاور سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو بھارت کی طرف سے جلدبازی میں اور اسکے نتائج کی پرواہ کیے بغیر معطل کرنا آبی جنگ کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے پر جاری ردعمل میں انہوں نے کہا کہ یہ ایک بزدلانہ، غیر قانونی اقدام ہے ۔ ہر قطرہ ہمارا حق ہے اور ہم قانونی، سیاسی اور عالمی سطح پر پوری طاقت سے اس کا دفاع کریں گے۔

متعلقہ عنوان :