سعودی عرب کا فرانسیسی طیارہ ساز کمپنی سے مزید 20 طیارے خریدنے کا معاہدہ

طیاروں کا پہلا بیڑا 2027 میں جبکہ دوسرا 2029 میں حوالے کیا جائے گا،سعودی اخبار

جمعرات 24 اپریل 2025 11:40

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء)سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی السعودیہ نے فرانسیسی طیارہ ساز کمپنی ایئربس سے مزید 20 جہاز خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔اخبارکے مطابق وائیڈ باڈی کے جدید ترین اے 330 این ای او طیاروں میں سے 10 طیارے بجٹ ائیر لائن فلائی اے ڈیل کے لیے ہوں گے۔

(جاری ہے)

طیاروں کی خریدری کے معاہدے پردستخط فرانس کے شہر ٹولوس میں ایئربس کی فیکٹری میں کیے گئے۔اس موقع پر سعودیہ گروپ کے ڈائریکٹر جنرل انجیئنر ابراہیم العمر اور ایئربس کمپنی کے سی ای او کرسٹین شیرربھی موجود تھے۔السعودیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ طیاروں کا پہلا بیڑا 2027 میں جبکہ دوسرا 2029 میں حوالے کیا جائے گا۔