نوشہرہ ورکاں ،نوشہرہ ورکاں کے قریبی دیہات میں مزید 23 ایکڑ گندم جل کر خاکستر ہو گئی

جمعرات 24 اپریل 2025 12:10

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2025ء) نواحی گاؤں ظفر آباد اور گرمولہ ورکاں میں اچانک آگ لگنے سے زمینداروں کی 23 ایکڑ گندم کی فصل جل گئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دوست محمد (ارگن بنگلہ) نے کٹائی کیلئے ہارویسٹر مشین لگا رکھی تھی کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے مذکورہ کسان کی گندم7 ایکڑ ،شفقت علی کی 6 ایکڑ ،الیاس چدھڑ ظفر آباد کی 7 ایکڑ اور یوسف ترکھان کی سوا ایکڑ گندم کی فصل جل گئی۔ آتشزدگی کے ایک اور واقعہ میں گرمولہ ورکاں کے کسان محمد نبیل کی 2 ایکڑ گندم اور 6 ایکڑ ناڑ جل گیا۔ آگ لگنے وجہ چاپر مشین کی تار سپارک ہونا بتائی جاتی ہے۔گرمولہ ورکاں میں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نوشہرہ ورکاں نے بروقت پہنچ کر آگ پہ قابو پالیا۔\378

متعلقہ عنوان :