
ڈی جی والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کامران لاشاری عہدے سے مستعفی، استعفیٰ مریم نواز کو بھجوا دیا
کامران لاشاری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کی تصدیق کردی ، کچھ ذاتی وجوہات کی وجہ سے میں یہ ذمہ داری جاری نہیں رکھ سکتا، میں نے پوری امانتداری سے کوشش کی کہ پاکستان کے کلچر کو فروغ دیا جائے، استعفیٰ کا متن
فیصل علوی
جمعرات 24 اپریل 2025
12:45

(جاری ہے)
کامران لاشاری کا اپنے استعفیٰ میں یہ بھی کہنا ہے کہ میرے لئے بہت ہی عزت کی بات ہے کہ میں نے ڈی جی والڈ سٹی کی ذمہ دارایاں نبھائیں۔
میں نے پوری ایمانداری سے یہ ذمہ داریاں نبھائی ہیں ۔کامران لاشاری کا اپنے استعفیٰ میں مزید کہنا تھا کہ میں اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں اس لئے بطور ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی میرا استعفیٰ منظور کیا جائے۔میں سیکشن 6 والڈ سٹی ایکٹ 2012 کے تحت اپنی ذمہ داریوں سے مستعفی ہو رہا ہوں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کامران لاشاری نے مغلیہ دور کے شاہی قلعہ، شالا مالار باغ سمیت تاریخی عمارتیں اثار قدیمہ کو واپس دینے پر استعفیٰ دیاہے ۔ شاہی قلعہ میں 1950ءکے رولز میں ترمیم کے بغیر میرج فنکشن استعفیٰ کی وجہ بنے۔ذرا ئع کا یہ بھی کہنا ہے کہ شاہی قلعہ میں 1950 کے رولز میں ترمیم کے بغیر میرج فنکشن بھی کامران لاشاری کے استعفیٰ کی وجہ بنے۔ ڈی جی والڈ سٹی کی قدیم لاہور کے گرد تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنابھی ان کے استعفیٰ کی وجہ بنا۔ع لاوہ ازیں ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری کی جانب سے مغلیہ دور کے شاہی قلعہ، شالامالار باغ سمیت تاریخی عمارتیں آثار قدیمہ کو واپس دینے پر استعفیٰ دیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
-
عدلیہ کو حکومت کے ایک ذیلی محکمے میں تبدیل کر دیا گیا ہے
-
جب ایک ڈکٹیٹر آتا ہے تو اسے ووٹ کی ضرورت نہیں ہوتی، وہ ڈنڈے کے زور پر ملک چلاتا ہے
-
میں جیل کی کال کوٹھڑی میں رہ لوں گا لیکن غلامی قبول نہیں کروں گا
-
سیویل کانفرنس: سپین اور برازیل کا امیروں سے ٹیکس وصولی کا منصوبہ
-
گرمی کی بڑھتی شدت خطرناک موسمی مستقبل کا انتباہ، ڈبلیو ایم او
-
وفاقی حکومت کا پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے 15سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
-
3ماہ بعد پاکستان میں فروخت ہونے والی ہردوا پر بار کوڈ موجود ہوگا
-
عالمی منڈی کے حساب سے ڈیزل کی قیمت 13روپے بڑھی ، لیکن حکومت نے 10روپے اضافہ کیا
-
حکومت نے سابق صدور اوران کی بیواؤں کو پنشن پر ٹیکس میں چھوٹ دے دی
-
پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک بھر میں ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کر دیا
-
حکومت کا ملک کے تمام یوٹیلٹی اسٹور بند کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.