یورپی یونین نے ڈیجیٹل مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی پر ایپل اور میٹا پر 700 ملین یورو جرمانہ عائد کر دیا

جمعرات 24 اپریل 2025 14:35

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء)یورپی یونین نے ڈیجیٹل مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی پر امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں ایپل اور میٹا پر 700 ملین یورو جرمانہ عائد کر دیا۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی کمیشن نیامریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کو500 ملین یوروجرمانہ عائد کیا جب کمپنی نے ڈویلپرز کو اپنے ایپ سٹور کے باہر صارفین کو سستے سودوں تک رسائی حاصل کرنے سے روک دیا۔