سکھ فار جسٹس کے رہنما گر پتونت سنگھ پنوں نے پہلگام حملے کو را کی سازش قراردیدیا

جمعرات 24 اپریل 2025 14:35

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء)سکھ فار جسٹس کے رہنما گر پتونت سنگھ پنوں نے پہلگام حملے کو را کی سازش قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق سکھ فار جسٹس کے رہنما گر پتونت سنگھ پنوں نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا بھارتی ایجنسیوں کی جانب سے فالس فلیگ آپریشن ہے، یہ حملہ بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیر کی تحریک آزادی کو بدنام کرنے اور خوف پیدا کرنے کیلئے کیا گیا۔سکھ فار جسٹس نے اقوام متحدہ سے کشمیر کی آزادی کے لئے ریفرنڈم کروانے کا مطالبہ کر دیا۔