Live Updates

بابر یا کوہلی، کنگ وہی ہوتا ہے جو سب پر حکومت کرے: سر ویوین رچرڈز

بْرا وقت سب پر آتا ہے، مجھے یقین ہے پاکستان کی دوبارہ ایک اچھی ٹیم بنے گی : سابق ویسٹ انڈین کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 24 اپریل 2025 15:28

بابر یا کوہلی، کنگ وہی ہوتا ہے جو سب پر حکومت کرے: سر ویوین رچرڈز
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 اپریل 2025ء ) سابق ویسٹ انڈین کپتان سر ویوین رچرڈز کا کہنا ہے کہ بْرا وقت سب پر آتا ہے، مجھے یقین ہے پاکستان کی دوبارہ ایک اچھی ٹیم بنے گی۔ 
ویب سائٹ ’کرکٹ پاکستان‘ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں 73 سالہ لیجنڈری کرکٹر و سابق ویسٹ انڈین کپتان سر ویوین رچرڈز کا کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کہ بابر اعظم جلد ہی اپنی فارم دوبارہ حاصل کر لیں گے، کنگ وہی ہوتا ہے جو سب پر حکومت کرے، کوہلی اور بابر جیسے کھلاڑی کرکٹ کے ساتھ انصاف کرتے نظر آتے ہیں۔

 
پاکستان ٹیم کی حالیہ ناقص کارکرگی کے سوال پر سر ویوین رچرڈز نے کہا کہ اس کا جواب کھلاڑیوں اور انتظامیہ کو تلاش کرنا ہوگا، پاکستان میں ہمیشہ سے ہی بہترین کرکٹرز رہے ہیں، جنھوں نے ٹیم کو متاثر کیا، میں سمجھتا ہوں کہ یہاں کے ٹیلنٹ کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

 

سر ویوین رچرڈز کا کہنا تھا کہ ہر ٹیم پر بْرا وقت آتا ہے، مجھے یقین ہے کہ پاکستان کی دوبارہ ایک اچھی ٹیم بنے گی۔

 
ماضی میں پاکستان کے دورہ ویسٹ انڈیز کے موقع پر 1988ء میں وسیم اکرم کی پٹائی کے ارادے سے پاکستانی ڈریسنگ روم جانے کے سوال پر سر ویوین رچرڈز نے کہا کہ ہم سب کبھی نہ کبھی غصہ کرتے ہیں، جیسے جیسے ہم بڑے ہوں اپنے رویے سے سبق سیکھنے کا موقع ملتا ہے، میرا خیال ہے کہ اب میں پہلے سے بہتر انسان ہوں۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات