مظفرگڑھ،کار اور مزدہ ڈالے میں خوفناک تصادم،دو افراد جاں بحق،3 زخمی

جمعرات 24 اپریل 2025 16:00

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2025ء) لیہ کی تحصیل چوک اعظم میں ملتان روڈ پر کار اور مزدا ڈالہ میں خوفناک تصادم سے دوافراد جاں بحق،3 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

کار اور مزدہ ڈالہ میں تصادم کے نتیجے میں بھٹے والا کا رہائشی مزداڈرائیور محمد بلال اور کار سوار نوجوان تاجر جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122 ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا ۔جاں بحق افراد کا تعلق فتح پور اور کوٹ سلطان سے ہے۔\378