Live Updates

مہر النساء کی پہلگام واقعہ کی مذمت ،بھارت کی روایتی سازش قرار دے دیا

بھارت کشمیریوں پر مظالم چھپانے کیلئے ایسے واقعات کے الزامات ہمیشہ پاکستان پر ڈال کر دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کرتا ہے ، رہنماء مسلم کانفرنس

جمعرات 24 اپریل 2025 17:35

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء)مسلم کانفرنس کی سیکرٹری جنرل و سابق ڈپٹی سپیکر مہر النساء نے پہلگام واقع کی مذمت کرتے ہوئے اسے بھارت کی روایتی سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قابض فورسز تحریک آزادی اور کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم چھپانے کے لیے آیسے واقعات کے الزامات ہمیشہ پاکستان اور کشمیری حریت پسندوں پر ڈال کر دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کرتا ہے مہر النساء نے پہلگام میں سیاحوں کے قتل عام اور اس واقعے کی آڑ میں فوجی آپریشن کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اقوام عالم مقبوضہ علاقوں میں بھارتی فوج کی جانب سے منظم ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے مہرالنساء نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارتی ادارے ملوث ہیں اور پکڑے گئے ملزمان نے اس کا اعتراف بھی کیا ہے بھارتی میڈیا نے پہلگام واقعے کے فوراً بعد پاکستان مخالف پروپیگنڈا شروع کر کے پاکستان دشمنی کا واضح ثبوت دینا شروع کر دیا تھا انھوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی تحریک کو دبانے کے لیے اس طرح کے واقعات رچانے سے بھارت کو کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا سلامتی کونسل کشمیری عوام کا تسلیم شدہ حق خودارادیت دینے کا وعدہ پورا کرے اور بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ریاست سے اپنی قابض فورسز کا انخلاء عمل میں لائے مہرالنساء نے کہا کہ بھارت اس واقعے کی آڑ میں سیز فائر لائن پر گولہ باری اور کوئی بڑا ایڈونچر کرنا چاہتا ہے لیکن اسے اس میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات