ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے،کمشنر ملتان

جمعرات 24 اپریل 2025 17:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2025ء) کمشنر عامر کریم خاں نے ملتان شہر کے پہلے پروٹیکٹڈ یوٹرن کا دورہ کیا اور زیر تعمیر یو ٹرن جلد مکمل کرکے لائٹس، سائن بورڈز لگانے کا حکم بھی دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹریفک پولیس کو ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گول باغ اردو بازار سے چونگی نمبر 9 کی طرف جانے والی ٹریفک ون وے کی خلاف ورزی نہ کریں۔ ایمرسن یونیورسٹی سے منسلک گلیوں سے چونگی نمبر 6 کی طرف آنے والی ٹریفک بھی ون وے قوانین کی پابند رہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ایم ڈی اے حکام کی جانب سے تفصیلی بریفننگ دی گئی۔اس موقع پر دیگر افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :