تھیلی سیمیا ایکٹ 2025 کے تحق جہلم سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں داخلے کےلیے تھیلی سیمیا کاٹیسٹ لازمی قرار

جمعرات 24 اپریل 2025 19:00

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2025ء) پنجاب اسمبلی نے تھیلی سیمیا ایکٹ 2025 کی منظوری دے دی جس کے تحت پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں داخلے کے وقت طلبا کے لیے تھیلسیما کا ٹیسٹ کرانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

منظور ہونے والے نئے بل کے مطابق ایک ایڈوائزری کونسل تشکیل دی جائے گی جو ٹیسٹ کی رپورٹس کا جائزہ لے گی۔تھیلی سیمیا ٹیسٹ کی رپورٹس بورڈ ز کو داخلے کے فارم کے ساتھ جمع کروانا ضروری ہوں گی۔