Live Updates

پاکستان کا بھارتیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم، پی ایس ایل براڈ کاسٹرز مشکل میں آ گئے

پاکستان سپر لیگ کی براڈ کاسٹنگ ٹیم میں دو درجن سے زائد بھارتی شہری کام کر رہے ہیں

جمعرات 24 اپریل 2025 20:05

پاکستان کا بھارتیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم، پی ایس ایل براڈ کاسٹرز مشکل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء)پاکستان نے بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کا جواب دیتے ہوئے بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم جاری کر دیاہے جس سے پی ایس ایل براڈ کاسٹرز مشکل میں آ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل براڈ کاسٹرز نے پاکستان سپرلیگ کی مینجمنٹ کو مسائل سے آ گاہ کر دیاہے ، پی ایس ایل براڈ کاسٹنگ ٹیم میں دو درجن سے زائد بھارتی شہری کام کر رہے ہیں جن میں انجینئرز، پلیئرز ٹریکنگ ایکسپرٹ اور پروڈکشن منیجرزشامل ہیں ۔ فی الحال براڈکاسٹرز عملے کے تمام ارکان کو کسی بھی قسم کی بیان بازی سے روک دیا گیاہے ۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات