اظہر جتوئی کی زیر صدرات نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی گورننگ باڈی کا اجلاس

جمعرات 24 اپریل 2025 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2025ء) نیشنل پریس کلب(این پی سی) اسلام آباد کی گورننگ باڈی کا اجلاس صدر اظہر جتوئی کی زیر صدرات منعقد ہواجس میں عید الاضحیٰ کے موقع پر ممبران کے اہلخانہ کیلئے فیملی فیسٹیول سمیت سمر کیمپ کے انعقاد اور آئینی کمیٹی، سکروٹنی کمیٹی اور کچن کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں قائم مقام سیکرٹری شیراز گردیزی، فنانس سیکرٹری وقار عباسی، سینئر نائب صدر احتشام الحق، نائب صدر سید ظفر ہاشمی، نائب صدر شاہ محمد، نائب صدر سحر اسلم، جوائنٹ سیکرٹری چوہدری جاوید بھاگٹ،جوائنٹ سیکرٹری سحرش قریشی کے علاوہ ممبران گورننگ باڈی عامر بٹ، اظہار الحق خان نیازی،احمد منصور، عاصم جیلانی، جعفر علی بلتی، زین ہاشمی، شکیل اعوان، عثمان خان، فائزہ شاہ کاظمی اور آسیہ کوثر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں عید الاضحیٰ کے موقع پر این پی سی کے ممبران کیلئے حسب روایت فیملی فیسٹیول کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیااور اس فیسٹیول کو بھرپور اور ممبران کے شایان شان بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں فیسٹیول کی تیاریوں کیلئے مختلف کمیٹیوں کے قیام کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں انتظامات کی ذمہ داریاں تفویض کر دی گئیں۔

صدر اظہر جتوئی نے اجلاس کو بتایا کہ عید فیملی فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد ممبران اور ان کے اہلخانہ کی عید کی خوشیوں کو دوبالاکرنا اور ان کے بچوں کو مثبت تفریح کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیسٹیول کے موقع پر جہاں شرکاء کی تواضح انواع و اقسام کے لذیذ کھانوں سے کی جائے گی وہیں بچوں میں عیدی کی تقسیم کے علاوہ انہیں کھیل کود کے بھرپور مواقع فراہم کئے جائیں گے۔

اجلاس کے شرکاء نے فیملی فیسٹیول کے انعقاد کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے کامیاب کرنے کیلئے اپنےہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔اجلاس میں ممبران کے بچوں کیلئے سمر کیمپ کے انعقاد کی تجویزبھی متفقہ طور پر منظوری دی گئی اور اسے بچوں کی اندرونی صلاحیتوں کو ابھارنے کا نادر قرار دیا گیا۔قائم مقام سیکرٹری شیراز گردیزی نے شرکاء سے کہا کہ سمر کیمپ میں بچوں کیلئے مختلف نوعیت کی سرگرمیوں کیلئے مختلف تجاویز کا خیرمقدم کیا جائیگا، انہوں نے این پی سی ممبران پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی سمر کیمپ میں شمولیت کو یقینی بنائیں،کیونکہ سمر کیمپ میں شرکت سے انہیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا جو انکی آئندہ زندگیوں میں بہت کام آئے گا، اجلاس میں این پی سی کے آئین کومزید بہتراور جامع بنانے کیلئے آئینی کمیٹی ، ممبر شپ سے متعلق شکایات کےازالے کیلئے سکروٹنی کمیٹی اور کیفے ٹیریا میں کھانے کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے کچن کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی گئی۔

متعلقہ عنوان :