بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے سول سوسائٹی کا احتجاج، مظاہرین کی شدید نعرے بازی

جمعرات 24 اپریل 2025 21:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء)وفاقی دارالحکومت میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے سول سوسائٹی نے شدید احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کیخلاف بڑی تعداد میں سول سوسائٹی نے بھارتی کمیشن کے باہر احتجاج کیا اور بھارتی آبی جارحیت اور نریندر مودی کے خلاف نعرے بازی کی۔