Live Updates

سندھ کے جدید قوم پرست فکر کے بانی سائیں جی ایم سید کی 30ویں برسی آج منائی جائے گی

سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے جانب سے آج رات کو سن میں دریائے والے بنگلے پر صوفیانہ کلام کی محفل منعقد کی جائے گی

جمعرات 24 اپریل 2025 22:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء)سندھ کے جدید قوم پرست فکر کے بانی سائیں جی ایم سید کی 30ویں برسی آج(جمعہ) 25اپریل کو منائی جائے گی۔ مختلف مقامات سے برسی میں شرکت کے لئیے کارکنوں اور عقیدت مندوں کی سن آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ ۔سائیں جی ایم سید کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئیے سن میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

سائیں جی ایم سید کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئیے سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے جانب سے آج رات کو سن میں دریائے والے بنگلے پر صوفیانہ کلام کی محفل منعقد کی جائے گی جس میں سندھ کے مشہور گلوکار عارفانہ اور صوفیانہ کلام پیش کر کے امن کا پیغام عام کریں گے۔ آج رات 12:00بجے پارٹی صدر سید زین شاہ کی قیادت میں سن میں دریا والے بنگلے سے مشعل بردار ریلی نکالی جائے گی جو سائیں جی ایم سید کے مزار پر اختتام پذیر ہوگی جس کے بعد سائیں جی ایم سید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی جائے گی۔

(جاری ہے)

سید زین شاہ نے اپنے جاری پیغام میں کہا ہے کہ سائین جی ایم سید کا پیغام امن اور محبت کا پیغام ہے۔ ہم تمام محب وطن لوگوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ سائیں جی ایم سید کی برسی میں شرکت کر کے قومی ہکجہتی کا ثبوت دیں اور محبت اور امن کے پیغام کو عام کریں۔انہوں نے کہا کہ سائیں جی ایم سید کی سیاست عدم تشدد پر مبنی تھی اور انہوں نے ساری زندگی اتحاد انسانی، امن عالم ، ترقی بنی آدم کے لئیے وقف کر دی تھی۔ اس سوچ کے پیش نظر آج کی ضرورت ہے کہ اس خطے میں امن ہونا چاہیے۔ بھارت اور پاکستان کے کشیدہ حالات میں ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔ کوئی بھی مہم جوئی پیشرفت اس خطے کے امن کے لئیے خطرناک ہو سکتی ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات