Live Updates

بھارتی حکومت نے پہلگام حملے میں انٹیلی جنس ناکامی کا اعتراف کرلیا

ْسندھ طاس معاہدہ معطل کرکے دریا کا رخ موڑ کر بھارت اتنا پانی رکھے گا کہاں اسیدالدین اویسی

جمعرات 24 اپریل 2025 23:05

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء)بھارتی حکومت نے پہلگام حملے میں انٹیلی جنس ناکامی کا اعتراف کرلیا۔بھارتی میڈیاکے مطابق دلی میں آل پارٹیز کانفرنس میں اپوزیشن نے ناقص سیکیورٹی پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ کانگریس رہنما راہول گاندھی نے کہا کہ آخر پہلگام میں سیکیورٹی کیوں نہیں تھی۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ امیت شاہ ماننے پر مجبور ہوگئے کہ پہلگام واقعہ سیکیورٹی اور انٹیلی جنس کی ناکامی ہے۔

کانگریس نے پہلگام حملے میں انٹیلی جنس ناکامی کی بھرپور تحقیقات کا مطالبہ کیا۔آل پارٹیز کانفرنس بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی زیرصدارت ہوئی، جس میں آل انڈیا اتحاد المسلمین کے اسدالدین اویسی بھی شریک ہوئے۔اسد الدین اویسی نے سوال اٹھایا کہ سندھ طاس معاہدہ معطل کرکے دریا کا رخ موڑ کر بھارت اتنا پانی رکھے گا کہاں جواب دیا گیا کہ اس کا انتظام کیا جائے گا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات